لڑکیوں کے ہینڈ بیگ کے بارے میں چونکا دینے والے رجحانات


 لڑکیاں یہ خواتین خود کو جاذب نظر آنے کے لیے بہت سے جتن کرتی ہیں جیسا کہ  اچھے لباس کا انتخاب میک اپ اور بیگز۔

 اس شخصیت سازی میں ہینڈز اور شولڈر بیگ کا بھی اہم کردار ہے ۔خواتین   مختلف اوقات مختلف اقسام کی بیگ استعمال کرتی ہیں ۔جن میں ہینڈ بیگ۔بیک پیکُ پاوچ  نمایاں ہیں 
مختلف ڈیزائن کوالٹی کے بیگ مارکیٹ میں نمایاں ہیں ہر لڑکی اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق سے استعمال کرتی ہے کیونکہ اپنے آپ کو جدید دکھانا ہر انسان کا حق ہے اس ٹرینڈ میں اپنی حیثیت اور فیشن کے مطابق لڑکیاں اور خواتین ہینڈبیگ اور زیادہ پسند کرتی ہیں جس میں ان کی ضرورت سامان    مثال کے طور پرموبائل فون ، نقدی ،میک اپ کا سامان ا سکے ۔

 فیشن ٹرینڈ بیگز۔

جو لڑکیاں فیشن کو جانتی ہیں وہ اس حقیقت کو بھی جانتی ہیں کہ غلط بیگ کا انتخاب ان کی شخصیت کے تاثر کو بگاڑ سکتا ہے اس لیے وہ کسی بھی ایسے بیگ کواٹھانے میں بہت محتاط رہتی ہیں جو ان کے لباس کے مطابق نہ ہو ۔

اگر آپ کوئی ایسی خاتون ہیں جو فیشن میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں تو شاید آپ کو بیگز کے خوبصورت رجحانات کا احساس ہوگا۔ لوگ خاص طور پر خواتین ہمیشہ ایسی تازہ چیز کو تلاش کرتے ہیں جو ان کی الماری کو مکمل کر دہے جس کا خواتین کو انتظار ہوتا ہے جیسے ہی سال شروع ہوتا ہے ہینڈز اورپرس  کے نئے ڈیزائن فیشن سٹائل کی نئی آنکھوں کو اپنی طرف متوجہ کریں گے 

بیگز  کی اقسام۔۔۔

آج کل فیشن کی انڈسٹری دنیا میں بھر میں سب سے زیادہ مقبول ہے ۔مقابلہ حد سے زیادہ ہے اسی لئے سب اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقسام کے بنا رہے ہیں ۔خواتین کے پسندیدہ بیگز میں سے چند اقسام یہ  ہیں ۔

پاؤچ

کلچ

چین بیگز

ہیینڈزبیگ

شولڈربیگ

بیگ خریدتے ہوئے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا از حد ضروری ہے ۔
عمر کے لحاظ سے انتخاب۔
اگر آپ ایک عمر رسیدہ خاتون ہیں تو ایک جنگلات ہے وہ تیز رنگ کا بیگ اپ کی شخصیت پر برا تاثر چھوڑے گا ۔اسی طرح ایک نوعمر لڑکی بھاری بھرکم چمڑے کا بیگ لے تو وہ اس کی شخصیت کے ساتھ میل نہیں کھائے گا ۔
ورکنگ وومن یا ملازمت پیشہ خواتین ُ۔
ملازمت پیشہ خواتین اپنی ضرورت و خواہش کے مطابق ہینڈ استعمال کرتی ہیں۔ بعض خواتین اپنے دستاویزات سیل فون پانی کی بوتل کھانے پینے کا سامان بھی رکھتی ہیں ان کو خاص طور پر ایسے بیٹھ کے انتخاب کرنا چاہئے جس میں جگہ زیادہ ہو روزانہ کی ضرورت کی اشیاء باآسانی اس کی زیادہ مضبوط ہو ۔اس کی پائیداری پر خاص دھیان دینا چاہیے ۔


نوعمر لڑکیاں

اسکول اور کالج کی لڑکیاں اپنے بیگز میں اپنی ضرورت کا سامان رکھتی ہیں جن میں ان کے پین ۔کیلکولیٹر۔اور جلد کی ضروریات کی ہلکا سا مانتی ہیں نو عمر لڑکیوں کے لمبی زنجیر والے کلچ بہت اچھے لگتے ہیں اور ساتھ میں مختلف قسم کے کریکٹروالے بیگز بھی ان کو بہت پسند کرتے ہیں ۔

تقریبات۔

شادی کی تقریبات میں لڑکیوں کا اسٹائل بٹن پر کلک کیا تو ایسا لگتا ہے فینسی نازک سے  کلچ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔مختلف قسم کے نگینوں سے سجی خوبصورت دلہنوں پر خوب سجتےہیں ۔

شادی شدہ خواتین ۔

شادی شدہ خواتین کو بڑے سائز کے بیگزکی ضرورت ہوتی ہے جن میں ان کے بچوں کی بھی ضرورتکی اشیاء اسکیں ۔ آج کل مارکیٹ میں بہت خوبصورت ڈیزائن کے مدر بیگز بھی موجود ہیں ان کی ضرورت کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں   اور ایک ما ں کے لیے ایک بہترین تحفہ ہوتا ہے جس میں وہ اپنے بچے کی ضرورت کے حساب سے  چیزوں   کو بہت آسانی سے سنبھال سکتی ہے ۔

احتیاط۔

فینسی  لیڈیزکلچ اور چین کے ساتھ بیگز یا پاوچ  کا استعمال نہ کرنا ہو تو پلاسٹک کی تھیلی میں لپیٹ کے رکھ دیں ایک بیش قیمت بیگ کی چین کالی ہو جائے  تو بہت برا لگتا ہے ۔
برینڈ کے بیگز انتہائی مہنگے ۔۔
کیا آپ اس بات کا تصور کر سکتے ہیں کہ پاکستان میں ایک عالیشان گھر جس قیمت میں آتا ہے بہت سے لوگ اس کا صرف ایک بیگ خرید لیتے ہیں یہاں قیمت کروڑوں میں ہوتی ہے اگر آپ کو یقین نہیں ثبوت دیکھ لیجیے ۔

ڈائمنڈ کمالیہ  برلن کے متعلق رپورٹ ہے کہ یہ سب سے زیادہ مہنگے داموں بکنے والا ہے جس کی قیمت تین لاکھ ڈالر تھی اور 2017 میں اس کی کمیابی کی بنا پر یہ چار لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ۔
دنیا کے مہنگے ترین برانڈز۔

ہرمیز، hermesشنیل chanel،لوئ وٹاں، Louis Vuitton جیکبیز، Marc  jacobsفینڈی،fendi  دنیا کے مہنگے ترین برانڈز ہیں ۔جو اکثر خبروں میں رہتے ہیں ۔



پاکستانی سیاست اور  بیگز۔

پاکستان کی سیاست میں پاکستانی حریف ایک دوسرے کی ذات کا احتساب کرنے کے لئے ان کی ذاتی چیزوں پر توجہ خاص طور پر توجہ دیتے ہیں۔ کبھی کسی کی مہنگی گاڑی کا کا تذکرہ کرتے ہیں تو کبھی کسی کے مہنگے بیگزکا موضوع گفتگو  ہوتا ہے۔  کبھی مریم۔نواز تو کبھی فرح گوگی ۔ کوئ نہ۔کوئ خبروں میں رہتا ہے۔فرح گوگی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست بتائی جاتی ہیں ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئ وہاں وہ پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ان کے قدموں میں ایک  جامنی رنگ کا چرمی بیگ ہے۔ جس  کی قیمت ایک کروڑ بتائ گئ ۔اسی طرح مریم نواز کی بھی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک سبز رنگ کا  بیگ  لیا ہوا ہے جس کی قیمت بھی لاکھوں میں بتائی گئی تھی 





جانوروں کی کھالوں سے بنے ہوئے بیگز۔

اگر چہ  جانور کی کھال سے بنے ہوئے بیگز پر پابندی ہے مگر شوقین حضرات اپنا شوق پورا کرنے کے لیے کوئ نہ کوئ رآستہ  ڈھونڈ لیتے ہیں۔ مگرمچھ ،سانپ اور لومڑی کی کھال سے بھی بنائے جاتے ہیں کچھ شتر مرغکی کھال سے  بنتے ہیں جن کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے اور یہ اتنے مہنگے ہوتے ہیں ان کو خریدنا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے ۔



یہ برینڈ کتنے مہنگے کیوں ؟؟؟

یہ اتنے مہنگے اس لئے ہیں کہ یہ  ضرورت نہیں بلکہ آسائش اور آپ کی شخصیت کا رعب ودبدبہ ظاہر کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ اسی کی قیمت ہوتی ہے ۔اس کو کسٹمر کی خواہش کے مطابق تیار  کیا جاتا ہے۔اگر آپ کے پاس کروڑوں روپے ہیں اور اپنے دل میں ایک کروڑ روپے کا بیگ خریدنےکرنے کا ارادہ کر لیا ہے تو آپ کو کوئی بھی اتنی آسانی سے نہیں ملے گا ۔پہلے آپ کو کمپنی کے نمبر پر میل کرنی پڑے گی پھر نمائندہ آپ کو وقت دے گا اور   آپ سےکسی مہنگے ریسٹورنٹ میں آپ سے میٹنگ کرے گا آپ سے مختلف قسم کے سوالات کرے گا آپ کی پسند ناپسند پوچھے گا تمام معلومات حاصل کرے گا آپ کی پسند کے مطابق صرف ایک پروڈکٹ آپ کے لیے تیار کیا جائے گی ۔ان کا موٹو ہے کہ 
آپ خوش ہیں تو ہم خوش ہیں 
کہ کسی عام۔برینڈکی طرح کام نہیں کرتے ان کی بیٹنگ مارکٹنگ منفرد ہوتی ہے  وہ اس کے باوجود بھی اگر آپ پہلی مرتبہ خرید رہے ہیں تو آپ کئ ماہ کا انتظار کرنا پڑے گا اور آپ  لو ایسا لگے گا کہ جیسے اپ اپنے بچے کا رشتہ طے کر رہے ہیں  ۔
                                  

                             



 ایک اہم امریکی شخصیات کی بے دکھانے سے انکار کر دیا گیا کہ وہ بہت مہنگا تھا
جی ہاں امریکی میڈیا ہے کہ ایک اہم شخصیت اوپرا ونفری نے 2013میں بتایا کہ سوزئزر لینڈ کے شہر زیورخ  میں ایک ڈیزائنر بیگ کو سیلز گرل اس لئے دکھانےسے انکار کر دیا کہ وہ بہت مہنگا تھا  اس کی  قیمت 38 ہزار ڈالر  تھی ۔وہ چھو کر دیکھنا چاہتی تھی مگر سیلز گرل نے انکار کر دیا جب یہ معاملہ میڈیا پر آیا تو بہت لے دے ہوئی تو برینڈ کے مالک نے ان سے معافی مانگ لی ۔
پاکستان میں بھی ایسا طبقہ بھی موجود ہے جو بیگز پراچھی خاصی بھاری رقم خرچ کر دیتا ہے جس کا مقصد نمود و نمائش کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
بیگ ایک اہم ضرورت ہے نہ کہ یہ دوسروں پر  ڈالنے کا ایک ذریعہ ہے۔
 ایک اہم اور خوبصورت تحفہ ہے اگر آپ کسی اپنے کو کچھ اچھے معیاری بیگ تحفے  میں گے دیں گے تو وہ اس کے چہرے پر ایک دلفریب مسکراہٹ لانے کا سسب بنے گا ۔
نیر فہیم خان ۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے