کیا ہے محبت

image by google

کبھی  قوس قزح کے مانند رنگیں 

کبھی بہتے جھرنوں کی طرح مدھر

 کھلتے پھولوں کی طرح اس سندر 

کبھی سورج کی پہلی کرن کی طرح کومل 

کبھی خوشبو بھری پروا کی مانند آزاد 

کبھی کانٹوں کی چبھن سا احساس 

کبھی سنگلاخ چٹانوں کی پتھریلی زمین

کبھی زیست کا زیاں 

محبت اک خواب ہے 

اک سراب ہے 

جس کی کوئ تعبیر نہیں ۔


جس کی کوی منزل نہیں 

شاعرہ .....نیر فہیم خان 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے