اے رب کریم
سن عرض ذرا
ساجن کی راہ
پھولوں سے سجا
کردے کانٹے میرے نام۔
امید کی کرن
الفت کا چمن
خوشیوں کا چاند
ساجن کو دکھا
کر دے دھوپ میرے نام
ساون کی دھنک
مٹی کی مہک
بوندوں کی پھوار
ساجن کو نکھا ر
کردے آندھی میرے نام۔
اے رب کریم
یہ عرض سن لے
من میں سجنا کے
میرا گھر کردے
کر دے اس کو میرے نام
شاعرہ ۔ نیر فہیم خان


0 تبصرے